گنڈاپورکویس سراور جی سر کی وجہ سے بٹھایا گیا،عبدالغفورحیدری
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی والے بھی ہمارے پاس آئے تھے۔
پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کوئی تبدیلی اگر کے پی کے میں لائی جائے تو جمہوری طریقے سے ہو۔
یہ بھی پڑھیں:۔ قانون حرکت میں آئے گا اگر پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ رہا
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آنے والے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی والے بھی ہمارے پاس آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔مولانا کے بھائی نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جے یو آئی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں ان ہاؤس تبدیلی آئے، آئین اور جمہوری طریقے سے تبدیلی آئے، بہتر ہے گنڈاپور خود استعفیٰ دے کر میدان میں آئے تاکہ الیکشن میں مداخلت نہ ہو۔
