اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولانا کے بھائی نے  گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا کے بھائی نے  گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا کے بھائی نے  گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

 

مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور سیاسی رہنما انجینیئر ضیاءالرحمان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔

 

انجینیئر ضیاءالرحمان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے۔

 

انہوں نے وزیر اعلیٰ پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمٰن کو چیلنج

 

 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔

 

انجینیئر ضیاءالرحمان نے علی امین گنڈاپور کے انداز گفتگو اور تکلیف سے اندازہ لگایا کہ ان کا سیاسی اثرورسوخ ختم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق علی امین گنڈاپور کے بیانات سے یہ صاف ظاہر ہے کہ ان کا سیاسی وقت اب ختم ہو چکا ہے۔

 

مولانا فضل الرحمن کے بھائی انجینیئر ضیاءالرحمان نے اپنے حامیوں کو بھی متحرک ہونے کی دعوت دی ہے اور کہا کہ وہ اپنے بھائی کے سیاسی اثرو رسوخ کو مزید مستحکم کریں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481