اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ پاک پتن،سوات اور کراچی واقعات،حکومتوں کی ناکامی ہے

سانحہ پاک پتن،سوات اور کراچی واقعات،حکومتوں کی ناکامی ہے

سانحہ پاک پتن،سوات اور کراچی واقعات،حکومتوں کی ناکامی ہے

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، تعلیم، صحت، پولیس، گورننس بد سے بدتر ہو رہی ہے۔ عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں قانون کے خلاف کئی عمارتیں بنی ہوئی ہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ پاک پتن میں بچوں کی اموات، سانحہ سوات اور کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعات حکومتوں کی ناکامی ہیں، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔سانحہ پاک پتن،سوات اور کراچی واقعات،حکومتوں کی ناکامی ہے

 

شاہد خاقان عباسی نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر کہا کہ میں نے خط دیکھا نہیں کہ وہ خط کس نے لکھا ہے، اگر لکھا ہے تو پبلک کیوں کیا ہے۔ میں اگر اپنی پارٹی کے چیئرمین کو خط لکھتا ہوں تو میڈیا کے حوالے کیوں کرتا ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد ہلاک

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جماعت میں کوئی درمیان کی لیڈر شپ نہیں ہے۔ وہ سب مرہون منت ہیں کہ عمران خان صاحب مجھ سے خوش ہیں یا نہیں ہیں، جماعت عمران خان ہیں اور نیچے ووٹر ہے یا ورکر ہے۔ یہ جماعت اسی طرح چل رہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔عمران خان اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقی

 

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کیا مذاکرات کریں گے، سیاسی حکومت کے پاس ہے کیا، یہ بڑی عجیب بات ہے کہ یہ کیوں آج ملک کی کوئی بات کرتا نظر نہیں آ تا، کیا اپوزیشن اپنا کام کر رہی ہے؟ کیا اپوزیشن کے پاس ایک حکومت ہے وہ صحیح چل رہی ہے؟ باقی صوبوں سے بہتر چل رہی ہے؟ پھر وہ کیا بات کرنے جائیں گے؟

 

یہ بھی پڑھیں:۔پاکستان،آذربائیجان کے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدے

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481