اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میجر جنرل حسین سلامی،محمد باقری سمیت جوہری سائنسدان شہید

میجر جنرل حسین سلامی،محمد باقری سمیت جوہری سائنسدان شہید

میجر جنرل حسین سلامی،محمد باقری سمیت جوہری سائنسدان شہید

 

اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، میجر جنرل محمد باقری سمیت کئی جوہری سائنسدان شہید ہو گئے۔

 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کون ہیں؟ 

 

ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ تہران میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو اسرائیل نے نشانہ بنایا، اسرائیلی حملے میں ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری شہید ہو گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں، نیتن یاہو

 

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور جوہری سائنسدان فرید عباسی اور محمد مہدی شہید ہو گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق

 

ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی بھی ان حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، تہران کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ایران،عراق اور شام کی فضائی حدود بند

 

تہران میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481