اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس لیاقت آزاد کشمیرہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس مقرر

Sdaqt Hussain raja جسٹس لیاقت آزاد کشمیرہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس مقرر

جسٹس لیاقت آزاد کشمیرہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس مقرر

آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 43-اے کےتحت حاصل کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صدر ریاست نے جسٹس سردار لیاقت شاہین کو ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردارصداقت حسین راجہ کی ریٹائرمنٹ پر ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے۔

جسٹس سردار لیاقت شاہین کی بطورقائم مقام چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جو حلف اٹھانے کے بعد موثر ہو گا۔ یہ تقرری جسٹس صداقت حسین راجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی گئی ہے۔
دریں اثناء کچیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان کی جانب سے چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ اور سابق جج سپریم کورٹ میاں عارف حسین کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں سینئر جج عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین اور ججز عدالت العالیہ نے شرکت کی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481