اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محافظ اور قابض افواج کا فرق سمجھنا ہو گا.وزیراعظم آزادکشمیر

pm ajk 5 1

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ریاست کا وجود مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کا مرہون منت ہے،افواج پاکستان نے بھارت کے اندر گھس کر مار کے ہندوستان کا غرور خاک میں ملایا، ہمیں محافظ افواج اور قابض افواج میں فرق کو سمجھنا ہو گا، روایتی حکمرانی کے تصور کو یکسر تبدیل کر دیا ہے،ٹیکس کولیکشن کے اہداف کو پورا کرکے 50 ارب سے 70 ارب تک پہنچایا ہے،حکومت بغیر خسارے کے بجٹ پیش کرے گی،

دارلحکومت مظفرآباد کے میگا پراجیکٹس کے لیے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے، ایک ارب 63 کروڑ روپے کی لاگت سے مظفرآباد کے صارفین کو ایک کروڑ گیلن یومیہ صاف پانی فراہم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماکڑی ان ٹیک وئیر اینڈ انسٹالیشن آف ڈیجیٹل فلو میٹرنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں وزرائے حکومت فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، چوہدری یاسر سلطان اور سابق مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر آزاد کشمیر کو تخریب کاری سے بچا لیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی کے قیام کیلئے فنڈز فراہم کرے، آپ کے شانہ بشانہ رہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481