اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

53 کروڑ 20 لاکھ روپے حکومت آزادکشمیر کو جاری

53 کروڑ 20 لاکھ روپے حکومت آزادکشمیر کو جاری

53 کروڑ 20 لاکھ روپے حکومت آزادکشمیر کو جاری-بھارتی جارحیت کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی ہوگی

وفاقی حکومت فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق مورخہ 15 مئی 2025 کے تحت حالیہ سرحدی کشیدگی کے باعث بھارتی گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثاء کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے فیڈرل گرانٹ برائے وزیراعظم پاکستان پیکیج ون ٹائم 53 کروڑ 20 لاکھ روپے حکومت آزادکشمیر کو جاری کردیئے ہیں۔ اس امدادی پیکج کے تحت کنٹرول لائن پر شہید ہونے والوں کے ورثائکوفی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ فراہم کیا جائے گاجبکہ زخمیوں کے علاوہ متاثرین کو نقصانات کے تناسب سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے سیزفائرلائن انسیڈنٹ ریلیف فنڈ کی منتقلی کردی ہے۔ مذکورہ فنڈز کی فراہمی مشروط رکھی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متذکرہ فراہم کردہ رقم ضلع وائز محکمہ مالیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔سانحہ کو رونما ہوئے ایک ہفتے کے اندر کنٹرول لائن اور سیز فائر لائن پر بھارتی فائرنگ اورگولہ باری سے شہید وزخمی ہونے والے شہریوں اور تبادہ شدہ مکانات کی متاثرین کی مالی مدد کیلئے حکومت آزاد کشمیر کو 53کروڑ20لاکھ روپے خصوصی فنڈ جاری کردیا۔حکومت پاکستان کے اس عمل پر آزاد کشمیر کے عوام نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنٹرول لائن پر شہید ہونے والوں کے ورثاء آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ وطن کے دفاع کیلئے وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بلا تنخواہ سپاہی کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481