اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسلح افواج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا گیا

مسلح افواج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا گیا

مسلح افواج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا گیا-

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیف شریک ہوئے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔

 

اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤثر جواب پر غور کیا گیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں موجودہ صورتِ حال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں:۔بھارتی حملوں میں 26پاکستانی شہید اور46زخمی ہوئے

 

اجلاس میں بھارت کے حملوں اور پاکستانی جوابی کارروائی پر عسکری حکام نے بریفنگ دی۔ بھارت کے حملوں اور پاکستان کی جوابی کارروائی اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

 

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے بھارت کے حملوں کا فوری جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے 5 طیارے گرائے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو تباہ کردیا گیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481