اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت کو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، وزیر دفاع

بھارت کو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، وزیر دفاع

بھارت کو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، وزیر دفاع

بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔  پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے،8 شہری شہید،DGISPR

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ

 

انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی اورمساجد پرحملے کیے، بھارت کو بھرپورفوری جواب دیاجائے گا،ہم فوجی اور سفارتی سطح پر بھارت کو بھرپورجواب دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481