اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر کل جماعتی کانفرنس کا بھارت کو سخت انتباہ

آزاد کشمیر میں صحت کارڈ سہولت کی بحالی کا اعلان

آزاد کشمیر کل جماعتی کانفرنس کا بھارت کو سخت انتباہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کی میزبانی میں آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی ودینی جماعتوں، آل پارٹیز حریت کانفر نس، آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدور اور وزرائے اعظم پرمشتمل کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد میں منعقد کی گئی ۔

آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق ، صدر مسلم لیگ ( ن) شاہ غلام قادر ، سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین ،سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار قیوم نیازی ، موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور ،سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان ، جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ و ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم, کنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی ، صدر لبریشن لیگ منظور قادر ڈار ، وزرائے حکومت ، دیوان علی خان چغتائی ، سردار عامر الطاف ، میاں عبدالوحید ، عبدالماجد خان ، چوہدری اظہر صادق ، پروفیسر تقدیس گیلانی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

کانفرنس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال بالخصوص22 اپریل 2025 ء کو پہلگام مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے فالس فلیگ اپریشن اور اس کے فوری بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور ہندوستانی میڈیا کی طرف سے مسلمانوں اور کشمیر یوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کرنے، 5000 سے زائد عام بے گناہ شہر یوں کی بلا جواز گرفتاریوں، گھروں کو بلڈوز کرنے ،دیگر ظالمانہ اقدامات زیر بحث لائے گئے۔کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی کوشش ہے کہ پہلگام ڈرامہ کا رخ مقامی کشمیریوں کی طرف موڑ کر بین الاقوامی دباؤ سے بچا جا سکے اور کشمیریوں کو اپنی جائیدادوں سے بیدخل کیاجائے۔بھارت اپنے ہی شہریوں پر حملے کرا کر ”فالس فلیگ آپریشنز“ کے ذریعے پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازشوں میں ملوث رہا ہے۔ ماضی کے درجنوں واقعات اس حقیقت کی تصدیق کر چکے ہیں،

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی تاریخ شرمندگی سے بھری پڑی ہے کانفرنس کے شرکاء بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔پہلگام فائرنگ بالکل سکھوں کا چھٹی سنگھ پورہ قتلِ عام جیسا واقعہ ہے، بھارتی ناکام ایڈونچر کے بعد خطے کے امن کو تباہ کرنے کی دھمکیوں پر پاکستان کے عوام اور مسلح افواج دندان شکن جواب دینے کیلئے تیار ہیں، بھارت میں مسلمانوں کی وقف املاک اور عمارتوں پر قبضہ کرنے کیلئے مودی حکومت نے اپنے ناجائز قوانین سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا ہے تاکہ وہ اس عمل کو جواز بناکر مسلمانوں کو ظلم وستم کے ساتھ بھارتی سرزمین سے بے دخل کرسکے۔بھارت دنیا کو مظلوم بن کردکھا رہا ہے مگر دنیا یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کا مستقبل غیر محفوظ ہے۔ بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آبی جارحیت بھی کھل کر سامنے آگئی ہے۔سندھ طاس معاہدہ 1960 کی شق (4)12کے تحت یکطرفہ طور پر ختم نہیں ہو سکتا۔اس معاہدے کے مطابق دونوں ممالک باہمی رضامندی کے بغیر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ مسلح افواج پاکستان مادرِ وطن کی ناقابلِ تسخیر ڈھال ہیں، جو دشمن کے ناپاک ارادوں کے سامنے فولادی عزم بن کر کھڑی ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481