اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر قیادت نے مضبوط پاکستان آزادی کا ضامن قرار دے دیا

بیرسٹرسلطان نےبھارت کا احتجاج مسترد کر دیا

آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم  نے مضبوط پاکستان آزادی کا ضامن قرار دے دیا.

صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے اور کشمیری پاکستان کو اپنی مقدس سرزمین سمجھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری نوجوان بھارتی سنگینوں کے سائے میں بھی”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگا کر اپنی پاکستان سے وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔23 مارچ 1940 کا دن پاکستان اور ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو بھی ایک دن بھارت کے ظالمانہ اور جابرانہ تسلط سے آزادی ملے گی اور کشمیری بھی آزادی کی فضاء میں سانس لیں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں قرارداد پاکستان ہماری تاریخ کا رخ موڑنے والا لمحہ تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ لاہور کے اجتماع میں کشمیری قیادت کی شرکت نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی بنیاد رکھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قرارداد پاکستان ہمیں اجتماعیت اور یکجہتی کا درس دیتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد دراصل تحریکِ تکمیلِ پاکستان ہے، جسے کشمیری عوام نے اپنے خون سے زندہ رکھا ہوا ہے۔ کشمیری "بائی چوائس” پاکستانی ہیں اور پاکستان کو اپنی امیدوں اور آرزوؤں کا مرکز سمجھتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481