اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کی مسجد نبویﷺ میں حاضری

وزیراعظم کی مسجد نبویﷺ میں حاضری

وزیراعظم کی مسجد نبویﷺ میں حاضری-شہباز شریف نے اُمت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کے وفد کے لئے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے، روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اُمت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔

یہ بھی پڑھیں:۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

 

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد،شانداراستقبال

 

وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481