اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم اور آرمی چیف کاکمبائنڈ ملٹری اسپتال کادورہ

وزیراعظم اور آرمی چیف کاکمبائنڈ ملٹری اسپتال کادورہ

وزیراعظم اور آرمی چیف کاکمبائنڈ ملٹری اسپتال کادورہ

وزیراعظم اور آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف نے استقبال کیا، وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطح سیکیورٹی کانفرنس ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا تارڑ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

سیکیورٹی کانفرنس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، شرکاء کو بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق حالیہ کامیاب آپریشن کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا، شرکاء نے دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھنے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

جعفر ایکسپریس کے واقعے پر پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے، وزیر اعظم

اعلامیے کے مطابق شرکاء نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی کی مذمت کی، شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

 

وزیراعظم اور آرمی چیف کاکمبائنڈ ملٹری اسپتال کادورہ

وزیراعظم اور آرمی چیف کاکمبائنڈ ملٹری اسپتال کادورہ

 

 

 

وزیراعظم نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی رہنماؤں اور نمائندگان کے عزم کو سراہا، وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے طویل المدتی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں و قانون سازی کے عزم کو بھی سراہا۔

 

وزیراعظم اور آرمی چیف کاکمبائنڈ ملٹری اسپتال کادورہ

وزیراعظم اور آرمی چیف کاکمبائنڈ ملٹری اسپتال کادورہ

 

 

وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کیخلاف غیر انسانی کارروائیاں ملک دشمنوں کی اصلیت بےنقاب کرتی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ جعفر ایکسپریس حملہ،4شہداء کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں

 

شرکاء نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا،

 

یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس کے واقعے پر آج پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے

 

مسلح افواج نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی میں یرغمالیوں کو بازیاب کروایا،

 

پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، حملے کے ذمہ داروں، سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481