اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کا حکم

موجودہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی: چودھری انوارالحق

 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر کے محکمہ جات کے ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان,سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات عامر لطیف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو مواصلات, فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ, ٹورازم, آئی ٹی, لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سمیت تمام ڈویلپمنٹ سیکٹر وائز تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیراعظم نے تمام محمکہ جات کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں بروقت اخراجات کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ منصوبہ جات کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے. وزیراعظم نے کہا کہ سیکٹروائیز ریلیز اور اخراجات کی تفصیل تین دن کے اندر اندر فراہم کی جائے.

انہوں نے کہا کہ عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور منصوبہ جات کی پراگریس رپورٹ پیش کی جائے. وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو تصریحات کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے، کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جب منصوبوں کی بروقت تکمیل نہیں ہوتی تو ان کی لاگت بڑھ جاتی ہے جس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481