اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ایس ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق یکم جنوری 2025 کی شام سے 6 جنوری تک بارش اور برفباری متوقع ہے، مظفرآباد، وادی نیلم، جہلم ویلی ، باغ ، راولاکوٹ اور حویلی کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق اسی دوران میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، بالائی علاقوں میں برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کا خدشہ ہے۔

ایس ڈی ایم اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاح بارشوں اور برفباری بلند پہاڑی علاقوں کے سفر سے اجتناب برتیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481