اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولاکوٹ،وین کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق 

راولاکوٹ: وین کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق 

 

ضلع پلندری سے راولپنڈی جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی،حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

 

حادثہ شاہراہ غازی ملت پر سوا کراس کے نزدیک پیش آیا جب تراڑ کھل سے راولپنڈی جانے والا سوزوکی کیری موڑ کاٹتے ہوئے قلا بازیاں کھاتا ہواگہری کھائی میں جا گرا، گاڑی میں3 بچوں اور 2خواتین سمیت7 افراد سوار تھے، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 2 خواتین سمیت4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بچے زخمی ہوئے ۔

 

مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ٹریفک انسپکٹر پلندری بھی عملے کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے، حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پلندری منتقل کر دیا گیا ، ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ معمولی بونداباندی کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481