اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سستا آٹا اور بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی.وزیراعظم آزاد کشمیر

eb2f1a92 cdad 4d2d b376 d1ae9712abae 1

عوام سبسڈی کے خاتمے کی افواہوں پر کان نہ دھریں.وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفر آباد شہر کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں.چوہدری انور الحق کی تاجروں سے گفتگو

 

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ سستا آٹا اور بجلی کے نرخوں پر سبسڈی جاری رہے گی ، عوام سبسڈی کے خاتمے کی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ مذاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ مظفر آباد شہر کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر طویل البنیاد کمیٹی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں تاریخ ساز ہیلتھ پیکج سے صحت سے منسلک مسائل کا خاتمہ ہوگا ۔ دارالحکومت میں شہر کی صفائی کے لیے درپیش مسائل کا خاتمہ کریں گے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی سے حکومتی مصالحتی کمیٹی مسلسل رابطہ میں ہے ،پلیٹ کے تاجران کے مسائل جائز ہیں، حل کیے بھی جائیں گے ، بات کرنے والوں سے ضرور بات کی بھی جائے گی اور سنی بھی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلیٹ کے مقام پر تاجروں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر وزرا حکومت عبدالماجد خان ، سردار جاوید ایوب ، دیوان علی خان چغتائی ، مشیر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نثارہ عباسی سمیت انتظامیہ و بلدیہ افیسران ، سیاسی کارکنان اور تاجران کی بڑی تعداد موجود تھے ۔ وزیراعظم نے پلیٹ کے تاجران سے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ آٹا اور بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی ۔ وفد کی صورت آئیں، مسائل بیان کریں ، حکومت مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی ۔ بعدازاں وزیراعظم آزادکشمیر نے پلیٹ بازار کا دورہ بھی کیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481