اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مظفر آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری،7افراد جاں بحق

مظفر آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری،7افراد جاں بحق

 

آزادکشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے کیل گراں مجہوتر میں مسافر بردار گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل نصیر آباد کے نواحی علاقے کیل گراں مجہوتر میں مسافر بردار گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ،گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر نصیر آباد سے ریسیکیو 1122 کی ٹمییں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار نے 24 نیوز کو ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے اور جاں بحق افراد کی میتیں بھی جائے حادثہ سے منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 کےمطابق مقامی لوگوں نے زخمی ہونے والے کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا اور جاں بحق افراد کی میتیں بھی جائے حادثہ سے منتقل کر دی گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر جیپ مکمل تباہ ہو گئی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481