اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک چین تعلقات کمزور کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،لین جیان

پاک چین تعلقات کمزور کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،لین جیان

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ چین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا،تعلقات خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481