اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد

Prime Minister's visit to the Chinese Embassy

وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے چینی سفیر سے کہا کہ میں چینی شہریوں پر اس حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے آپ سے ملنے آیا ہوں۔ انہوں نے چینی سفیر کو ذمہ داران کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں، زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے ہیں، قابلِ اطمینان بات یہ ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چینی شہریوں پر حملہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی مزموم کوشش ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چینی سفیر نے وزیرِاعظم کی سفارت خانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وزیرِاعظم واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481