اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حریت رہنما یسین ملک کا تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان

Hurriyat leader Yasin Malik announced hunger strike in Tihar Jail

حریت رہنما یسین ملک کا تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان

حریت رہنما یسین ملک کی جانب سے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا، اس حوالے سے یسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں رضیہ سلطانہ نے کہا کہ میرے بابا یسین ملک کشمیر کی تحریک آزادی کے نیلسن منڈیلا ہیں، میرے بابا نے اعلان کیا ہے کہ وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے، یسین ملک جیل میں بھارتی تشدد کیخلاف کررہے ہیں، یسین ملک کو غیرقانونی طور پر ان جرائم پر قید کیا گیا ہے جو انہوں نے نہیں کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھوک ہڑتال یسین ملک کیلئے جان لیوا ہوسکتی ہے کیونکہ ان کو صحت کی سہولیات نہیں مل رہیں، یسین ملک کو قانونی معاونت نہیں مل رہی اور انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا، یسین ملک کیلئے دل اور گردے کے امراض جان لیوا ہوسکتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481