اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں مساجد کیلئے 200 یونٹ تک بجلی مفت

عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا

آزاد کشمیر کی حکومت نے ریاست بھر کی مساجد کو 200 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس حوالے سےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ برقیات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں آزاد کشمیر بھر کے مہتمم اوپریشن ڈویژنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن جن مساجد میں بجلی کے میٹر نصب ہیں اور کام کررہے ہیں ان کی تفصیل مہیا کی جائے گی۔

جن مساجدکے میٹر لگے ہوئے ہیں اور کام کررہے ہیں اُن کے 200 یونٹ تک کا بل آزاد کشمیر حکومت ادا کرے گی۔عوام کی جانب سے حکومت کے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ قبل ازیں آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ کی تحریک پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مساجد کے لیے 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں اب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Free electricity up to 200 units for mosques in Azad Kashmir،آزاد کشمیرمیں مساجد کیلئے 200 یونٹ تک بجلی مفت


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481