اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ناروے میں پاکستانی برادری نے جشن آزادی جوش و خروش سے منایا

e5284971 9b28 4eb2 b421 c02f62fe57aa

اوسلو ناروے میں بھی پاکستانی برادری نے 78 واں جشن آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا۔

پرچم کشائی کی تقریب پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی جس میں اوسلو اور دوسرے شہروں سے آئے ہوئے ممتاز افراد نے شرکت کی۔سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے صدر اور وزیر اعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔انہوں نے مختصر خطاب بھی کیا اور قیام پاکستان کے مقاصد اور اقوام عالم میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ جشن آزادی کی ایک تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میدان میں ہوئی جس کا اہتمام ۱۴ اگست کمیٹی نے کیا تھا۔جس کا آغاز بلدیہ کی بلڈنگ سے ایک جلوس کی صورت میں ہوا جس کی قیادت بزرگ لیڈر محمد انور صوفی نے کی۔

جلوس شہر کی گلیوں سے گزرتا ہوا پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے کھلے میدان میں پہنچا اور وہاں ایک جلسہ ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کے مقبول ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی تھے۔ انہوں نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بزرگ رہنما اور اس جشن آزادی کا ۱۹۷۵ میں آغاز کرنے والے اسکالر محمد انور صوفی ، سابق رکن قومی اسمبلی عامر جاوید شیخ ،ان کی بیگم سابق رکن قومی اسمبلی افشاں رفیق اور ان کی بیٹی اور بلیہ کی کونسلر مس ارینہ اور دیگر کمیونٹی لیڈر موجود تھے شام کو کمیٹی نے معززین کے اعزاز میں عشایہ دیا جس میں سفیر سعدیہ الطاف قاضی، سابق وزیر عابد راجہ ،انور صوفی، نارویجین اسکالر کنوت نے شرکت کی۔رات کو محفل موسیقی منعقد ہوئی۔

Pakistani community in Norway celebrated Independence Day،ناروےاوسلو میں پاکستانی برادری نے جشن آزادی منایا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481