اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کھجور کی گٹھلی چوری کرنے پر بااثر وڈیرے کا معصوم بچے پر تشدد

کھجور کی گٹھلی چوری کرنے پر بااثر وڈیرے کا معصوم بچے پر تشدد

 

 

میہڑ میں بااثر وڈیرے نے اپنی ہی عدالت لگادی، بیٹو جتوئی کے علاقے میں کھجور کی گٹھلی چوری کرنے پر بااثر وڈیرے نے معصوم بچے کو یرغمال بنالیا۔

 

بااثر وڈیرے وہاب جتوئی نے معصوم بچے کو رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،معصوم بچہ رو رہا ہے،معافیاں مانگ رہا ہے لیکن تشدد کرنیوالے ظالم وڈیرے پر بچے کی چیخ و پکار کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

 

واضح رہے کہ ملک میں کمسن بچوں پر تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، معصوم بچے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ واقعات میں کمی اور ان سے نمٹنے کیلئے قوانین تو بنائے گئے ہیں ، لیکن کیا ان پر عمر درآمد ہو رہا ہے؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481