اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر کے پاس 2 سال بعد تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہوں گے، راجا فاروق حیدر

آزاد کشمیر کے پاس 2 سال بعد تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہوں گے، راجا فاروق حیدر

آزاد کشمیر کے پاس 2 سال بعد تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہوں گے، راجا فاروق حیدر
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے پاس 2 سال بعد تنخواہوں کےلیے پیسے نہیں ہوں گے۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ن لیگ والوں سے اب بھی کہہ رہا ہوں، آزاد کشمیر حکومت سے الگ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 روپے یونٹ بجلی کےلیے ایک مرتبہ فنڈ دیے گئے، ان کے بعد کیا ہوگا، آزاد کشمیر کے پاس 2 سال کے بعد تنخواہوں کے لیے بھی پیسے نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ بعض اداروں کا کام معلومات فراہم کرنا ہے، فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے، اب معلومات فراہم کرنے والے فیصلے کرنا شروع ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس خطے کوبین الاقوامی سازشوں کا حصہ نہیں بننے دیں گے، ن لیگ والوں کواب بھی کہہ رہا ہوں، آزاد کشمیر حکومت سےالگ ہوجائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481