اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت کی بحالی کا اعلان

c039308b 5dc0 4d80 9c47 5d990980ce88
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن  لیڈر خواجہ فاروق احمد کے ایک سوال کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میں آمدہ بجٹ میں وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کر رہی ہے.
وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کر دیں گے. وزیراعظم نے کہا کہ صرف حقدار ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے. سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر قائم بی ایچ یو اور دیگر تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کریں گے.
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو 3 گنا تنخواہیں ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت نے سٹیٹ سبجیکٹ کی شرط بھی ختم کر دی ہے تاکہ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جا سکے.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481