اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپر ایٹ راؤنڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سپر ایٹ راؤنڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ایونٹ کی میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقا نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو 15 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ میں تعطل آیا تاہم کھیل دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقا کو 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا۔
کپتان ایڈن مارکرم 18 رنز، ٹرسٹن اسٹبز 29 اور ہینرچ کلاسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارکو جینسن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ وہے اور میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈین باولر روسٹں چیس نے 3 اوور میں 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481