اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محسن نقوی کی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے ملاقات

محسن نقوی کی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے ملاقات

اسلام آباد، وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوارالحق نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ میں ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے اور آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481