اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مظفرآباد: ضمانت ہوجانے کے بعد شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا گیا

مظفرآباد: ضمانت ہوجانے کے بعد شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا گیا

مظفرآباد: ضمانت ہوجانے کے بعد شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا گیا
مظفرآباد میں ہائی کورٹ سے ضمانت ہوجانے کے بعد شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا گیا۔

احمد فرہاد کو تھانا کہوڑی سے رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ اسلا م آباد کےلیے روانہ ہوگئے۔

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کی تھی۔

شاعر احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔

رواں ہفتے مظفر آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

پولیس نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ احمد فرہاد سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے، عدالت نے حکم دیا تھا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کے احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481