اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس 2 بیٹوں سمیت گرفتار

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس 2 بیٹوں سمیت گرفتار

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس 2 بیٹوں سمیت گرفتار
کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر پولیس نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو انکے 2 بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہری شیراز خان نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرایا، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو سردارتنویرالیاس نے مزاحمت کی۔

اسلام آباد پولیس نے مزاحمت اور کارِسرکار میں مداخلت پر سردارتنویرالیاس کو انکے دو بیٹوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار کیے گئے دیگر افراد میں ایک سردار تنویر الیاس کا بھتیجا جبکہ 4 ڈرائیور شامل ہیں۔

پولیس نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا جبکہ پانچ گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481