Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سری لنکا کا مایوس کن آغاز،جنوبی افریقہ کو 78 رنز کا ہدف

سری لنکا کا مایوس کن آغاز،جنوبی افریقہ کو 78 رنز کا ہدف

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 78 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیویارک میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی خطرناک بولنگ اور عمدہ فیلڈنگ کے سامنے سری لنکن بیٹرز کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 77 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کے کوشل مینڈس 19 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اینجیلو میتھیوس نے 16 اور کمنڈو مینڈس نے 11 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ کوئی اور کھلاڑی دہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکا۔

جنوبی افریقہ کے اینرک نورکیا نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور کے کوٹہ میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرلیں۔ انکے علاوہ کیشو مہاراج اور کگیسو رباڈا نے دو دو جبکہ اوٹنیل بارٹمین نے ایک وکٹ لی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481