اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدرزرداری نے آزاد کشمیرحکومت کو مکمل حمایت کا یقین دلا دیا

pm ajk

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے  آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورت حال ، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی ۔صدر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی،پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا.

 

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہنرمند نوجوان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے۔پاکستان کاربن کریڈٹ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مدد کر سکتا ہے۔صدر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متعلقہ واقعات کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے گی۔

 

صدر مملکت نے حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد  کرانے کیلئے دباؤ ڈالے ،  وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے  صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے  اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی.

President Zardari assured support to AJK government,صدرزرداری نے آزاد کشمیرحکومت کو مکمل حمایت کا یقین دلادیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481