اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملت ایکسپریس واقعہ،کانسٹیبل میر حسن خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قرار

ملت ایکسپریس واقعہ،کانسٹیبل میر حسن خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قرار

ملت ایکسپریس واقعہ،کانسٹیبل میر حسن خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قرار

 

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کی انکوائری مکمل کر لی گئی،رپورٹ میں ریلوے پولیس اہلکار کو خاتون کی ہلاکت سے بری کردیا گیا۔

 

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سےہوئی،مریم کی ہلاکت کے وقت کانسٹیبل میرحسن ٹرین میں موجود نہیں تھا۔

 

تحقیقاتی رپورٹ میں کانسٹیبل میرحسن خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قراردیا گیا،میرحسن کےخلاف مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین اسٹاف، عینی شاہدین اور مسافروں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

 

خیال رہے کہ 8 اپریل کو مریم کو ٹرین میں پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا، کچھ دیر بعد اس کی لاش ملی تھی

 

مریم کے قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ جنہ گوٹھ میں درج کیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481