Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

آزاد جموں وکشمیر میں بھی شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 رہائشی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 17 کو جزوی نقصان پہنچا ہے ، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوہار گلی ایبٹ آباد شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بند ہو کر رہ گئی۔

ایس ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وادی نیلم کی مرکزی شاہراہ شیخ بیلہ کے مقام سے بند ہے، بالائی علاقوں کی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شہری اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481