اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

باپ،بیٹااوربیٹی کے گلے کٹنےکامعاملہ،باپ اور بیٹے کا آپریشن مکمل

باپ،بیٹااوربیٹی کے گلے کٹنےکامعاملہ،باپ اور بیٹے کا آپریشن مکمل

اسلام آباد میں انسانیت سوز واقع پیش آیا، ایک ہی خاندان کے 3 افراد (باپ، بیٹا اور بیٹی) کے گلے کاٹ دیئے گئے، پولی کلینک میں باپ اور بیٹے کا آپریشن کر لیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن فیز 4 میں 3 افراد کے گلے کاٹے گئے، زخمیوں میں والد اور اس کے 2 کمر عمر بچے شامل ہیں، زخمیوں کی شناخت پچپن سالہ شیرون ،7 سالہ بچے آریان او 10 سالہ بچی کی شناخت ادا کے نام سے ہوئی، تینوں کو تشویش ناک حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں باپ شیرون  اور بیٹے آریان  کا آپریشن مکمل ہو گیا جبکہ بیٹی ادا کا آپریشن جاری ہے۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹا ابھی بے ہوش ہیں، بیٹی ادا کا آپریشن ابھی جاری ہے، باپ شیرون کے ہوش میں آنے کے بعد اصل حقائق  سامنے آئیں گے۔

 

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق باپ بچوں کو لےکے پارک گیا تھا، واپسی پر باپ شیرون نے گاڑی گھر کے گیٹ سے ٹکرائی  اس کا گلہ کٹا ہوا تھا، شیرون کے بیان کےلئے  ابھی  ڈاکٹرز سے اجازت نہیں ملی۔

 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گلا کاٹنے والے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا، تینوں زخمی آپریشن تھیٹر میں ہیں ان سے بات چیت کے بعد ہی اصل واقعہ معلوم ہو گا، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کاروائی کا آغاز کر دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481