اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جی سی یونیورسٹی،پروفیسر کی جانب سے طالبہ کوہراساں کرنے کا واقعہ

جی سی یونیورسٹی،پروفیسر کی جانب سے طالبہ کوہراساں کرنے کا واقعہ

 

جی سی یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کاواقعہ سامنے آگیا، طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیان جھگڑے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ نے فائلیں اٹھا کر اسسٹنٹ پروفیسر کو دے ماریں، طالبہ نے مبینہ طور پر پروفیسر کے بال بھی نوچ ڈالے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے کے وقت آفس میں دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی، تحقیقاتی کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے حقائق سامنے لائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں سخت کاروائی کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481