اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مکان کے تنازع پر فائرنگ، بھائی  کے ہاتھوں دو سگے بھائی قتل

مکان کے تنازع پر فائرنگ، بھائی  کے ہاتھوں دو سگے بھائی قتل

 

صوابی کے علاقے ترلاندی کالوڈھیر میں مکان کی تنازع پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا فائرنگ سے دو بھائی موقع پر جانبحق ہوگئے، جبکہ خاتون اور بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق دو فریقین کے تلخ کلامی درمیان جھگڑا ہوا لڑائی کے دوران لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے فریق نے گھر میں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کیٹیگری ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جان بحق افراد کی شناخت مشتاق زادہ اور محمد زادہ کے ناموں سے کرلی گئی ہیں ، جبکہ زخمیوں میں ملزم اشتیاق زادہ، بیوہ مثل زادہ اور سعود ولد مثل زادہ شامل ہیں۔

 

پولیس نے ملزم اشیاق کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تھانہ کالوخان میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481