اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہولی فیملی ہسپتال کے دو مسیحا لڑ پڑے۔ایک کا سر پھٹ گیا 

ہولی فیملی ہسپتال کے دو مسیحا لڑ پڑے۔ایک کا سر پھٹ گیا 

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے دو مسیحا معمولی تنازعہ پر لڑ پڑے ۔۔ایک ڈی ایم ایس نے دوسرے کا سر پھاڑ دیا ،جو زخمی حالت میں مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہر کے سب سے قدیم اور بڑے  ہولی فیملی اسپتال کے مسیحا آپس میں لڑ پڑے۔  ہسپتال  کی رہائشی کالونی میں دونوں ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد علی اور ڈاکٹر  راست علی خان ایک ہی مکان کی بالائی اور زیریں منزل پر رہتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکٹر محمد علی پانی کی ٹینکی صاف کرنے کے لیے چھت پر جانا چاہتے تھے جس پر ان کی اوپر مقیم ڈاکٹر راست علی خان سے تو تکار ہوئی اور نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی۔ اس دوران ڈاکٹر راست علی خان نے ڈاکٹر محمد علی پر حملہ کر کےان کا سر پھاڑ دیا۔ واقعے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور ملازمین نے پہنچ کر بیچ بچاؤ کرایا۔ دریں اثناء تھانہ نیو ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ زخمی ڈاکٹر علی کو مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481