اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عاشق نے گرل فرینڈ پر جملے کسنے پر لڑکے کو قتل کردیا

عاشق نے گرل فرینڈ پر جملے کسنے پر لڑکے کو قتل کردیا

بھارتی ریاست تری پورہ کے شہر اگرتلہ میں عاشق نے 24 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے بے دردی سے قتل کر دیا،

 

مقتول نے گرل فرینڈ کے حوالے سے نامناسب تبصرے کیےجس پر لڑکی کے عاشق نے قتل کردیا ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تری پورہ کے شہر اگرتلہ میں پیش آیا جہاں ایک دکان میں ملازمت کرنے والے سمرت دیبناتھ

 

نامی شخص نے 24 سالہ نوجوان سیان بھومک پر حملہ کیا۔پولیس کا کہناہے کہ سیان بھومک نے سمرت دیبناتھ کی گرل فرینڈ کے حوالے سے

 

نامناسب تبصرے کیے جس پر سمرت جزباتی ہو گیا اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران سمرت نے پہلے نوجوان کے سر پر ڈنڈے سے حملہ کیا اور پھر اس پر چاقو سے کئی وار کیے،

 

جبکہ روکنے پر سمرت نے مجمعے اور پولیس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔

 

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چاقو کے حملے میں سیان بھومک موقع پر ہی دم توڑ گیا

 

جبکہ سمرت کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481