اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

100 سے زائد شادیاں کرنے والی پاکستانی حسینہ مادھوری گرفتار

100 سے زائد شادیاں کرنے والی پاکستانی حسینہ مادھوری گرفتار

100 سے زائد شادیاں کر کے گھر وں کا صفایا کرنے والے ڈاکو حسینہ گرفتار، انکوائری میں حیرت انگیز انکشاف کر دیئے ۔

 

تفصیلات کےمطابق خوشاب پولیس نے قائد آ باد سے دلہن کے روپ میں گھروں کا صفایا کرنے والی ڈاکوحسینہ کا گروہ گرفتار کر لیا ،

 

پولیس تحقیق میں انکشاف ہوا کہ نسرین عرف مادھوری پچھلے 8 سالوں میں 100 سے زائد افراد سے شادی کر کے لوٹ چکی ہے ۔

 

جنید نامی معذور شخص نے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی کھلی کچہری میں درخواست گزاری کہ نسرین نامی عورت نے

 

مجھ سے شادی کی اور 2 دن بعد گھر کا سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئی ہے ،

 

پولیس نے جب ملزمہ کی جانچ پڑتال کی تو پتہ چلا نسرین عرف مادھوری خوشاب کی تحصیل قائد آباد کی رہائشی ہے ،

 

مزید تحقیق پر انکشاف ہوا کہ خاتون متعدد افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ چکی ہے اور باقاعدہ پورا گروہ ہے

 

جس میں لڑکی کے نقلی ماں باپ،نکاح خواں شامل بھی ہے ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نسرین عرف مادھوری کو گروہ سمیت گرفتار کر لیا

 

جب کہ معذورشخص جنید کو اس کی رقم نقدی 3لاکھ روپے بھی واپس دلوا دی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481