اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

پاکستان کے ایران میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر ٹارگٹڈ حملے

 

کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کا غیر متزلزل عزم ہے،

پاکستان کئی سال سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے۔

 

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا۔

 

یہ بھی پڑھیں ایران سے پاکستانی سفیر کل اسلام آباد پہنچیں گے

 

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

 

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے۔

 

یہ بھی پڑھیں ایران کا پاکستان پرحملہ،چین کا دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

 

ترجمان کا بتانا ہے کہ پاکستان چند سال سے ایران سے رابطوں میں بار بار دہشت گردوں کے بارے میں آگاہ کرتا رہا،

دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان میں ایرانی میزائل حملہ،دو بچےشہید۔پاکستان کاسخت احتجاج

 

ترجمان کے مطابق کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کا غیر متزلزل عزم ہے،

 

پاکستان کئی سال سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481