اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیر بلی بن کر چھپ گیا، بلاول بھٹو

شیر بلی بن کر چھپ گیا، بلاول بھٹو

 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شیر بلی بن کر گھر میں چھپ گیا، وہ کسی اور سے الیکشن جتوانے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سانگڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 

الیکشن 8 فروری کو ہیں لیکن سانگھڑ نے فیصلہ آج ہی سنا دیا ہے، شیراور تیر کےدرمیان الیکشن ہو رہا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کرنے والے کے پاس منشور تک نہیں، میں دائیں بائیں نہیں دیکھتا، عوام پر بھروسہ کرتا ہوں،

 

اس بار مجھے پچھلے الیکشن سے بھی زیادہ نشستیں دلائیں، کراچی اور حیدر آباد سے قومی اسمبلی کی نشستیں جیتیں تو جیالا وزیراعظم ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کے پی پی 151 کے ٹکٹ ہولڈرلیگی امیدوار کے حق میں دستبردار

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وہ شیر ہے جو کسانوں کا خون چوستا ہے، آپ جتنی طاقت مجھے دیں گے میں اتنی طاقت سے آپ کا کام کروں گا،

ن لیگ پنجاب میں شیر سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑرہی ہے، باقی جماعتیں امیروں کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چوتھی بار وزیراعظم مسلط ہونے والے سے اس کا منشور پوچھیں، کوئی جیل جانے سے بچنے اور کوئی جیل سے باہر آنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں جتوائیں گے تو سندھ کا چہرہ تبدیل کر دیں گے، پہلا وعدہ ہے کہ عوام کی آمدن دگنی کریں گے،

 

وعدہ ہے 300 یونٹ تک سولر کے ذریعے مفت بجلی دلاؤں گا، کسانوں کو فصلوں کی انشورنس دلوائیں گے، 17وزارتیں بند کرکے سالانہ 300 ارب بچا کرعوام پرلگائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی سمیت اہم قیادت الیکشن سےباہر 

 

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ اشرافیہ کے لئے ہمیشہ پیسے ہوتے ہیں لیکن عوام کے لئے کچھ بھی نہیں ہوتا،

 

اشرافیہ کو سبسڈی دینے کیلئے سالانہ ایک ہزار500 ارب خرچ ہوتا ہے، اشرافیہ کوسبسڈی دینے کیلئے1500ارب بجٹ میں رکھے جاتے ہیں،

 

ن لیگ اور جی ڈی اے 18 ویں ترمیم پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہیں۔

 

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام کا حق اسلام آباد سے چھین کردوں گا، اسلام آباد میں 18 مہینے گزارے، جانتا ہوں پیسہ ہےعوام پر خرچ نہیں کرتے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481