اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شعبان بن کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والی فرانسیسی ’نرگس‘ گرفتار

شعبان بن کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والی فرانسیسی ’نرگس‘ گرفتار

شادی کی آڑ لیکر بیرون ملک انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی ملزمہ میر پور آزاد کشمیر سے گرفتار کرلی گئی۔ ملزمہ مرد کا بھیس بدل کر متاثرہ لڑکیوں سے خود شادی کرتی تھی۔

جہلم سے تعلق رکھنے والی ملزمہ پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری ہے جو بھیس بدل کر پاکستان آتی

 

اور شادی کر کے دلہن کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کردیتی۔

 

پولیس نے متاثرہ فیملی کی درخواست پرملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد چوہدری رمضان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملزمہ نرگس اپنی شناخت شعبان کے نام سے ظاہر کرتی تھی۔

 

نکاح کے بعد اپنی بیٹی کا ویزا لگوا کر اسے براستہ دبئی فرانس بھیجنے پر علم ہوا کہ بیٹی کی لڑکی سے شادی ہوئی ہے۔

 

والد کے مطابق بیٹی پر اس گروہ نے تشدد کیا اورکئی مقامات پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی۔

 

فیملی کی کوششوں سے متاثرہ لڑکی کو فرانس میں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

نرگس کے دوبارہ پاکستان آکر رشتہ تلاش کرنے پر اس فیملی نے پولیس کو اطلاع دے کر اسے گرفتار کروادیا۔

 

والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو واپس پاکستان لایا جائے تا کہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

 

ملزمہ کو خواتین حوالات میں رکھ کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481