اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وادی نیلم: جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے

وادی نیلم: جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے

وادی نیلم میں طویل خشک سالی کے باعث جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ صندوک، سونسل سے ملحقہ جنگلات میں آگ سے دیودار کے قیمتی درخت جل کر راکھ بن گئے۔

محکمہ جنگلات کے اہلکار مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ بجھانے والوں کے پاس آلات اور تحفظ کے انتظامات نا ہونے کے برابر ہیں۔ آگ کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

 

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آگ لکڑ کاٹنے والے افراد نے لگائی ہے۔ جنگل میں آگ لگانے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481