اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیزا کے پیسے مانگنے پر ڈلیوری بوائے کو قتل

پیزا کے پیسے مانگنے پر ڈلیوری بوائے کو قتل

فیصل آباد میں پیزا کے پیسے مانگنے پر فائرنگ کر کے ڈلیوری بوائے کو قتل کر دیا گیا۔ پیزا ڈلیوری بوائے کو گزشتہ رات گولی ماری گئی تھی،

کئی گھنٹے ہسپتال میں زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق پیزا ڈلیوری بوائے کاشف رسول گزشتہ رات جڑانوالہ روڈ پر فیصل ٹاؤن میں پیزا ڈلیور کرنے گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈلیوری بوائے نے پیزا دے کر بل مانگا تو ملزمان نے گالم گلوچ کی اور پیسوں کا تقاضا کرنے پر ڈلیوری بوائے پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے ڈلیوری بوائے زخمی ہو اجبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

 

تاہم ڈلیوری بوائے کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج انتقال کر گیا۔

پولیس کے مطابق ڈلیوری بوائے کاشف رسول تین بچوں کا باپ تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے

جبکہ ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481