اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل

سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل

سابق نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

کوئٹہ میں آصف علی زرداری نے سرفراز بگٹی کو پی پی میں شمولیت پر پارٹی کے پرچم والا مفلر پہنایا

اور شریک چیئرمین نے ورکرز کنونشن میں میر سرفراز بگٹی کی پی پی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں  عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا، آصف زرداری

سرفراز بگٹی نے تربت میں پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور کہا کہ قائد محترم آصف زرداری نے مجھے تربت آکر پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس سرزمین پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔

سابق نگراں وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ بلوچستان پسماندہ ہے

اور یہاں امن و امان کا مسئلہ ہے، ساتھ ہی کسی کی جان لینا بھی بلوچی روایت نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی قیادت میں اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا،

یہ بھی پڑھیں  انتخابی مہم کی تیاریاں،مسلم لیگ ن نے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا

سابق صدر آج وعدہ کر کے جائیں کہ تربت میں سکھر کی طرز کا اسپتال بنایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ آپ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو پروگریسیو جماعت بنائیں گے،

پی پی وہ جماعت ہے، جو پاکستان کے خلاف بیانیہ چیلنج کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481