اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چوہدری غلام عباس کی 56 ویں برسی کی مرکزی تقریب

چوہدری غلام عباس کی 56 ویں برسی کی مرکزی تقریب
رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 56 ویں برسی کی مرکزی تقریب قائد ملت کے مزار فیض آباد میں ہوئی ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے قائد ملت کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی بھی دی ۔
برسی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوے سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے قائد ملت  چوہدری غلام عباس کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ قائد ملت عظیم شخصیت تھے ۔انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قائد ملت کی برسی کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی احکامات دئیے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے مستقبل کے وارث ہیں اور ہم نے تحریک آزادی کو کامیابی سے ہم کنار کرنا ہے ،قائد ملت ایک ادارہ تھے ،ریاست کے اندر تحریک آزادی کے بانی اور قائد اعظم کے سیاسی جانشین اور علی پور شریف کے روحانی جانشین تھے ۔
پاکستان کی کشمیر پالیسی میں تبدیلی نظر آئی ہے۔سردارعتیق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی سردار عتیق سے ملاقات

آزادکشمیر کی حالت فلسطین سے بہتر ہے۔فاروق حیدر

سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آج ریاست جموں وکشمیر کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اسے روکنا ہے,انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست پاکستان سے ہی بات کرنی ہے ،یہ تقسیم کشمیر ہماری زندگی میں نہیں ہو سکتی ،پاکستان بھی اس وقت مشکلات کا شکار ہے مجھے امید ہے کہ پاکستان کے سیاسی زعماء اور وہ لوگ جو دفاع پاکستان کے ضامن ہیں ان سے توقع ہے کہ وہ ان معاملات پر غور کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے نہرو رپورٹ کے بعد محسوس کر لیا تھا کہ اب ہندوستان پر برہمن کا قبضہ ہو گا پھر وہ پاکستان کی بات کی ،لاہور میں دو قراردادیں پاس ہوئیں ایک پاکستان کی اور ایک فلسطین کی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست کے اندر رائے شماری کا مطالبہ پورا نہیں ہو جاتا اس وقت تک آزادجموں وکشمیر کی حکومت کو تسلیم کیا جائے ،آزادکشمیر کی حالت فلسطین سے بہتر ہے ،پالستان کی حکومت او آئی سی میں بطور مبصر ہمیں بٹھائے کشمیر کی بات سردار عتیق نے کرنی ہے سردار عبدالقیوم نیازی نے کرنی ہے عبدالرشید ترابی نے
کرنی ہے ،ہم نے کسی سے سرٹیفکیٹ نہیں لینا نئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

ہم نے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنی ہے

سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ رئیس الاحرار
تحریک آزادی کے عظیم رہنماء تھے ،انہوں نے ایک بامقصد زندگی گزاری ،وہ صاحب کردار شخصیت تھے ۔انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کیا ،کشمیری عوام کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ،قائداعظم محمد علی جناح نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،مجاہد اول نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان ،مقبوضہ کشمیر سے سید علی گیلانی نے کہا ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ۔ہم نے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنی ہے تحریک آزادی کو کامیابی سے ہم کنار کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایل او سی پر رہنے والے شخص کو آزادکشمیر کا وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔انہوں نے کہا ہم
شہادت کیلیے ہر وقت تیار رہتے ہیں ہماری سیاسی تربیت مسلم کانفرنس سے ہوئی ۔
pic Assembely scaled

چوہدری محمد یسین کا خطاب

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی تحریکیں اپنے منطقی انجام کو پہنچتی ہیں ۔ انشاءاللہ تحریک آزادی کشمیر بھی کامیابی سے ہم کنار ہو گی ہندوستان جو اقدام مرضی کر لے 5 اگست ہو یا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا۔سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم آج قائد ملت چوہدری غلام عباس کی کشمیری قوم کیلیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ احسن بات یہ ہے کہ آزادکشمیر کی ساری قیادت موجود ہے قائد ملت قومی اور ملی شخصیت تھے وہ قائد اعظم کے قریبی رفقاء میں سے تھے انہوں نے تحریک پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔۔ وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی تحریک آزادی میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوے تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہم کنار کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹیج پر تین سابق وزیراعظم بیٹھے ہیں جماعت اسلامی کی قیادت ہے حریت قیادت ہے یہ وقت ہے کہ ہمیں ملکر کوئی حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو کشمیریوں نے نہیں مانا وزیراعظم پاکستان آزادکشمیر کے دورے پر آئے اور قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کیا اس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا ،مسئلہ کشمیر کو پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں بھی سرفہرست  ہونا چاہیے۔انہوں نے قائد ملت چوہدری غلام عباس کو خراج عقیدت پیش کیا وہ ایک راسخ العقیدہ مسلمان تھے انہوں نے اپنا سب کچھ تحریک آزادی کشمیر کو دیا تحریک تکمیل پاکستان تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

وزارت خارجہ کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کرے۔محمود ساغر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کی طرف آنے سے پہلے کشمیریوں سے گزر کر آنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کرے ،ہندوستان جو کچھ کر رہا ہے وہ سلامتی کو سل کی قراردادوں کے منافی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یسین ملک،شبیر احمد شاہ ،مسرت عالم بٹ ،آسیہ اندرابی نے کبھی ہندوستان کے آئین کو تسلیم نہیں کیا ۔سابق صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال نے قائد ملت چوہدری غلام عباس کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت کی ساری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے
انہوں نے نامساعد حالات میں بھی تحریک آزادی کی قیادت کی اور جیلیں کاٹیں صعوبتیں برداشت کیں مگر اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے ۔
اس موقع پر  سردار عثمان عتیق ،راجہ ثاقب مجید ،سردار طارق سکندر ،محترمہ شمع ملک ،محترمہ سمعیہ ساجد ،سردار ساجد قریشی ایڈوکیٹ ،میجر (ر) نصر اللہ خان ، سمیت مقررین نے قائد ملت کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔وزیراعظم۔چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ،پی پی ایچ ،محکمہ اطلاعات اور لبریشن سیل نے برسی کی تقریب کیلیے انتظامات کئے تھے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481