اوکاڑہ کے علاقےدیپالپور میں مسجد سے جوتے چوری کرنے والے شخص کو عوام نے پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل ریکارڈ سے چوری کے جوتے آن لائن بیچنے کا انکشاف ہوا ہے، ملزم پہلے بھی مسجد ابوبکر حیدر مارکیٹ سے جوتے چوری کرتے پکڑا جا چکا ہے تاہم اس نے چوری شدہ جوتوں کی آن لائن فروخت کا سلسہ جاری رکھا ہوا تھا،
ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ مبینہ طور پر گینگ میں شامل دیگر کارندوں کو بھی قانوںکی گرفت میں لایا جا سکے۔
A thief caught who sells shoes online after stealing from mosques,مسجد سے جوتے چرا کر آن لائن بیچنے والا پکڑا گیا
