اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک چین بحری افواج کے مابین دوطرفہ مشق سی گارڈین 2023 کا آغاز

پاک چین بحری افواج کے مابین دوطرفہ مشق سی گارڈین 2023 کا آغاز

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی بھی موجود تھے۔ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بحری افواج کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔
پاک چین بحری افواج کے مابین دوطرفہ مشق سی گارڈین 2023 کا کراچی میں آغاز ہوگیا۔ مشق میں پاکستان اور چین کے جنگی بحری و ہوائی جہاز، آبدوز اور میرین فورسز حصہ لیں گیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل لیانگ یانگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
انہوں نے کہا کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی بھی موجود تھے۔ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بحری افواج کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ کا کہنا تھا کہ مشق سے بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
چینی کمانڈر نے دوطرفہ مشق سے پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے اور مثبت نتائج حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گزشتہ روز چینی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ مشق کا مقصد بحرہند میں روایتی و غیر روایتی خطرات کے خلاف مربوط حکمت عملی اور بحری تعاون کا فروغ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مشق سی گارڈین 2023 پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481