اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان مقبول لیڈر ہیں،بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

عمران خان مقبول لیڈر ہیں،بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں، آئندہ عام انتخابات میں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا۔

عمران خان مقبول لیڈر ہیں،بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

عمران خان مقبول لیڈر ہیں،بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چاہئیے تھا کہ تحمل سے کام لیتے، میں عمران خان کی دل سے عزت کرتا ہوں، خواہش تھی کہ تمام سیاستدانوں کو ساتھ بٹھاتا اور خواہش تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی ماحول میں تحمل کا کردار ادا کرتے۔

یہ بھی پڑھیں صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو کرانے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں چیرمین پی ٹی آئی کو آئیڈلائز کرتا تھا۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بیلپٹ پیپر پر بلے کا نشان بھی ہوگا۔ ‘

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ’اتوار کو الیکشن کیوں نہیں‘ سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمیشن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چلیں اس بہانے اسکول کے بچوں کو ایک اور چھٹی مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں رحیم یار خان،خوفناک حادثہ،4 جاں بحق

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ملنے سے انکار نہیں کیا نہ ملنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کیا، ہم نے عدالت کے حکم پر سب کچھ کیا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ دی تھی اور صدر کو بھی اسی تاریخ کا خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا، چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ 8 تاریخ کو الیکشن ہوں، پہلے بھی فروری میں الیکشن ہوتے رہے ہیں، الیکشن کمیشن کا گراؤنڈ ڈبل کنکریٹ کا ہے، ہمارے لیے سارے ادارے محترم ہیں لیکن الیکشن کمیشن تو اپنے مؤقف پر کھڑا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو ای سی پی نے فیصلہ کیا کہ پورے ملک میں انتحابات ایک ساتھ ہوں، ہر کوئی کہتا ہے الیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے، صدر مملکت نے ہمیں اچھے طریقے سے ویلکم کیا جس کی تصاویر آپ نے دیکھ لیں ہوں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ اتوار کا روز پولنگ کے لئے اچھا رہے گا لیکن جب چار لوگ مل کر بیٹھتے ہیں تو گنجائش نکل آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان 

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ’انتخابات میں فوج ہماری مدد کرے گی، نگران حکومت بنانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں

لیکن ان کو چیک کرنا ہمارا کام ہے، اٹارنی جنرل ہمارے فیملی فرینڈ ہیں،

سی ڈی اے ممبرز کا پھڈا پڑا میں کسی کو نہیں جانتا، ہم نے دو ممبرز سی ڈی اے کے تبدیل کئے جو سب نے دیکھا‘۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481